نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

عقیقہ کا گوشت بانٹنا عندالشرع کیسا ہے ؟

  


السـلام علیکم ورحمتہ اللہ وبـرکـاتـہ 

علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے کہ ایک شخص عقیقہ کا گوشت باٹنا چاہتے ہیں کیا وہ باٹ سکتے ہیں

المستفتی ریاض احمد

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 

 وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبـرکاتـہ

 الجواب بعون الملڪ الوالھاب 

عقیقہ کا گوشت بانٹ سکتا ہے جیساکہ حضورصدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں   عقیقہ کا جانور انھیں  شرائط کے ساتھ ہونا چاہیے جیسا قربانی کے لیے ہوتا ہے۔ اس کا گوشت فقرا اور عزیز و قریب دوست و احباب کو کچا تقسیم کر دیا جائے یا پکا کر دیا جائے یا ان کو بطورِ ضیافت و دعوت کھلایا جائے یہ سب صورتیں  جائز ہیں، بہارشریعت حصہ پانزدہم ص 359


واللہ اعلم بالصواب 

کتبہ فقیر محمد اسمعیل خان امجدی قادری عفی عنہ 


 (۲٩)  ذی القعدہ ۱۴۴۱؁ھ مطابق (٢١) جولائی ٠٢٠٢؁ء بروز منگل


 (۲۹)  ماہ ربیع الثانی ۱۴۴۲ھ مطابق (۱۵) دسمبر ٠٢٠٢؁ء بروز،منگل

© 2020 Amjadi group

Designed by Open Themes & Nahuatl.mx.