نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

امام کس طرف دعا کرے؟



السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ 

السوال عرض ہے کہ امام کس طرف منہ کر کے دعا کرے اس پر کوئی مدلل پوسٹ ہوتوعنایت کریں 

المستفتی سیدشبیر

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بــعون الملڪ الوالھاب

 امام کو ہر جہت میں رخ کرکے بیٹھنا جاٸز ھے ہاں  داہنی جانب پھر جانا سنت ھے قبلہ رو بیٹھے رہنا مکروہ تنزیہی ھے اور جس وقت مقتدی نماز پڑھ رہا ہو تو اسکے رخ پر رخ نہ چاہیۓ، کیونکہ نماز کے بعد انحراف چاہیے خواہ جنوباً کرے، یا شمالاً اور اگر جنوباً یا شمالاً انحراف کا موقع نہ ہو تو قبلہ کو پشت کرے اور نمازیوں کی طرف منھ، لیکن اس کے لئے یہ یہ خیال رکھنا ضروری ہے کہ کوئی سامنے نماز میں نہ ہو، اگرچہ وہ کسی پچھلی صف میں نماز پڑھتا ہو، البتہ داہنی طرف پھرنا اولی ہے کہ ہر  بات میں تیامن مستحب ہے، غنیّۃ شرح منیہ میں ہے کہ، اذا تمت صلوۃ الامام فھو مخیر ان شاء انحرف عن یسارہ جعل القبلۃ عن یمینہٖ وان شاء انحرف عن یمینہٖ وجعل القبلۃ عن یسارہ وھذا اولی وان ساء استقبل الناس بوجھہ وھذا اذا لم یکن بحذائہ مصل حتی لوکان بحذائہ مصل لا یستقبلھم بل ینحرف یمنہ او یسرۃ سواء وکان ذالک المصلی فی الصف الاول قریباً من الامام او فی الصف الاخر بعیدا عنہ اذا لم یکن بینھما حاثل اھ ملحضا، یعنی جب امام کی نماز پوری ہوگئی تو اسے اختیار ہے چاہے بائیں طرف پھر جاۓ اور قبلہ داہنی طرف ہوجائےیا داہنے طرف پھر جاۓ اور قبلہ بائیں طرف ہوجائے اور یہ افضل ہے اور اگر چاہے نمازیوں کی طرف منہ کرے، اور یہ اس صورت میں ہے'جبکہ امام کے سامنے کوئی نمازی نہ ہو، اگر سامنے کوئی نماز میں ہے تو نمازیوں کی طرف منہ نہ کرے، بلکہ دائیں یا بائیں گھوم جاۓ، چاہے وہ نمازی پہلی صف میں امام سے قریب ہو، یا آخری صف میں امام سے دور ہو جبکہ ان دونوں کے درمیان کوئی حائل نہ ہو اھ، غنیّۃ شرح منیہ باب صفة الصلاۃ صفحہ نمبر 340، فتاویٰ مرکز تربیت افتاء جلد اول صفحہ نمبر 114،اور حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریرفرماتے ہیں  سلام کے بعد سُنّت یہ ہے کہ امام داہنے بائیں  کو انحراف کرے اور داہنی طرف افضل ہے اور مقتدیوں  کی طرف بھی منھ کر کے بیٹھ سکتا ہے، جب کہ کوئی مقتدی اس کے سامنے نہ ہو، بہار شریعت حصہ سوم صفحہ 541،اور حضور سیدی سرکارکنزالکرامت جبل الاستقامت غواص بحرمعرفت امام احمدرضاخان فاضل محدث بریلوی تحریر فرماتے ہیں جہت قبلہ ہر جگہ افضل ہے مگر امام کے لئے کہ بعد سلام اسے قبلہ رو رہنا مکروہ ہے داہنے یا بائیں پھر جائے یا مقتدیوں کی طرف منہ کرلے اگر سامنے کوئی نماز نہ پڑھتا ہو، فتاوی رضویہ جلد6کتاب الصلوةص186


واللہ اعلم بالصواب

کتبہ فقیرمحمد اسماعیل خان امجدی قادری رضوی عفی عنہ گونڈہ پوپی


الجواب صحیح والمجیب نجیح فقیرمحمد مشاہد رضا حشمتی عفی عنہ


الجواب صحیح والمجیب نجیح فقیرمحمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی عفی عنہ 


 (۱۹)  ماہ ربیع الثانی ۱۴۴۲ھ مطابق (۵) دسمبر ٠٢٠٢؁ء بروز سنیچر

© 2020 Amjadi group

Designed by Open Themes & Nahuatl.mx.