نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

ناپاکی کی حالت میں غوث پاک رضی اللہ عنہ کا نام لینا کیسا ہے؟

 


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

سوال زید کہتا ہے کہ کیا غوث اعظم کا نام ناپاکی حالت میں کوئی لے لیتا تو وہ مر جاتا تھا آپکے زمانہ میں کیا ایسی کوئی روایت ہے جواب ضرور دیں علماء کرام و مفتیان کرام با حوالہ 

المستفتی نسیم اشرف

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب سیدناشیخ عبدالقادرجیلانی غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کی شان جلالت  ابتداء میں آپ کو بہت جلال تهااتنا کہ کوئی خوف کے مارے آپ کا نام بلا وضو نہ لیتا تهاکہ فوراً نقصان پہنچ جاتا تهاجس کی طرف نگاہ اٹها کر دیکھ لیتے تهے ختم ہوجاتا تها مگر آپ نے رسولِ کریم ﷺ کی ہدایت پر جلال ترک کر دیا پهر تو یہ حالت تهی کہ ہر وقت شانِ جمالی میں رہتے تهےسب سے خلق وملاطفت سے پیش آتے تهےکسی پر غصہ نہ کرتے تهے روزانہ ہزار ہاافراد آپ کے مرید ہوتے تھے اور دور دور سے آکر آپ کے دست حق پرست پر توبہ کرتے سیر الاخیار محفلِ اولیاء صفحہ 213مولف حضرت علامہ شاہ مرادسہروردی تدوین جدید پروفیسرمحمدنصراللہ معینی مکتبہ کتب خانہ امجدیہ مٹیامحل دہلی اور تفریح الخاطر میں  گلزار معانی کے حوالے سے   لکھا ہے کہ ابتداء میں حضرت غوث صمدانی قطب ربانی قدس سرۂ النورانی پر جلالیت کی صفت غالب تھی اس لئے جو شخص جو بغیر وضو آپ کا نام لیتا ہلاک ہوجاتا ایک روز آپ کو حضور دانائے غیوب صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب میں فرمایااس حالت کو ترک کر دیجئے کیوں کہ ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ لوگ میرا اور خدا کا نام بے وضو لیـں گےپس آپ نے حضور دانائے غیوب صلی اللہ علیہ وسلم کی امت پر رحم کھا کر اس حالت کو ترک کردیا

بعض علماء کا قول ہے کہ آپ کی جب یہ حالت لوگوں میں مشہور ہوئی اور کوئی شخص موت کے خوف سے آپ کا نام بے وضو نہیں لیتا تھا تو اولیاء بغدادنے آپ کی خدمت میں حاضرہوکرعرض کی لوگوں پر رحم کیجئےاور انکو اس سختی سے چھڑایئے آپ نے فرمایا میں تو اس حالت کو پسند نہیں کرتا مگر خدا نے مجھے فرمایا ہے کہ تم نے میرے نام کی تعظیم کی تو ہم نے تمھارے نام کی عظمت عطا فرمائی مشائخ کا قول ہے کہ جو شخص آپ کا نام بے وضو لے وہ تنگ دستی و مفلسی میں مبتلا ہوجاتا ہے اور جو آپ کے نام کی نذر مانے اسے فوراً ادا کردینا چاہیئے تاکہ کسی مصیبت میں گرفتار نہ ہوجائےتفریح الخاطرفی مناقب سیدعبدالقادرصفحہ 29،مصنف الشیخ عبدالقادر اربلی مترجم عارف نوری، مکتبہ انوارالقرآن پبلی کیشنزاردوبازارلاہور، ھکذاکرامات غوث الاعظم صفحہ 94،مصنف ابوالطیب محمدشریف نقشبندی، مکتبہ ضیٸاالقرآن پبلی کیشنزلاہور کراچی پاکستان


واللہ اعلم بالصواب 

کتبہ فقیرمحمد اسماعیل خان امجدی قادری رضوی عفی عنہ گونڈہ پوپی


الجواب صحیح والمجیب نجیح فقیرمحمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی عفی عنہ بلرامپوری


 (۱۹)  ماہ ربیع الثانی ۱۴۴۲ھ مطابق (۵) دسمبر ٠٢٠٢؁ء بروز سنیچر

© 2020 Amjadi group

Designed by Open Themes & Nahuatl.mx.