شیعہ* *کےگھرآناجاناکھاناپینا*

*اسےاپنےگھربلاناکھلاناپلاناایسےشخص* *کےبارےمیں حکم شرع کیاہے* 🖊
اَلسّـــــــــــــلَامُ عَلَیْــــــــــــکُم وَرَحْمَــــــــــــــۃُ اللّہِ وَبَـــــــــــــرَکَا تُـــــــۃٗ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل میں کہ ایک شخص جو کہ شیعہ ہے اس شیعہ سے ایک سنی شخص کے تعلقات رہتے ہیں سنی کے گھر شیعہ آتا ہے اور شیعہ کے گھر سنی جاتا ہے شیعہ سنی کے گھر کھاتا پیتا ہے اور سنی شیعہ کے گھر کھاتا پیتا ہے تو اس سنی کے لئے جس کے گھر شیعہ کھاتا پیتا ہےشریعت مطہرہ کا کیا حکم ہے
.....
اور غور طلب بات یہ ہے کہ اسی سنی کے گھر اور دیگر اشخاص بھی جاتے ہیں کھاتے پیتے ہیں تو ان اشخاص کے لئے کیا حکم ہے جو سنی کے گھر آتے جاتے کھاتے پیتےہیں جسکےاس شیعہ سے تعلقات ہیں انکے متعلق شریعت مطہرہ اوراحادیث متبرکہ کا کیا حکم ہے اسکے گھر آناجانا کھانا پینا اس سے تعلقات رکھنا
جواب مرحمت فرمائیں
اور میری رہنمائی فرمائیں
السائل *محمد وسیم تحسینی* پیلی بھیت شریف
ا________(🖊)__________
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
*الجواب بعون الملک الوھاب*
آج کل کے رافضی تبرائی علی العموم کا فر مرتد ہیں، شاید ان میں گنتی کے ایسے نکلیں جو اسلام سے کچھ حصہ رکھتے ہوں، ان کا عام عقیدہ یہ ہے کہ یہ قرآن شریف جو بحمداللہ تعالٰی ہمارے ہاتھو ں میں موجود ہے یہ نبی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے بعد پورا نہ رہا، اس میں سے کچھ پارے یا سورتیں یاآیتیں صحابہ کرام اور اہلسنت نے معاذا للہ کم کردیں، اور یہ بھی ان کے چھوٹے بڑے سب مانتے ہیں کہ حضرت مولا علی ودیگر ائمہ اطہار کرم اللہ تعالٰی وجوہہم اگلے انبیائے کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام سے افضل تھے، یہ دونوں عقیدے خالص کفر ہیں جو شخص قرآن مجید سے ایک حرف، ایک نقطہ کی نسبت ادنٰی احتمال کے طور پر کہے کہ شاید کسی نے گٹھادیا یا بڑھادیا یابدل دیا ہو وہ کافر ہے اور قرآن عظیم کا منکر، یونہی جو کسی غیرنبی کو کسی نبی سے افضل بتائے وہ بھی کافر ،ا ور جبکہ ان اشقیاء نے باوصف ادعائے اسلام عقائد کفر اختیار کئے تو مرتد ہوئے،
*📙فتاوٰی عالمگیری میں ہے*
ھؤلاء القوم خارجون عن ملۃ الاسلام و احکامہم احکام المرتدین
یہ قوم ملت اسلامیہ سے خارج ہے ان کے احکام مرتدین والے ہیں
*(📗 فتاوٰی ہندیہ کتاب السیر الباب التاسع نورانی کتب خانہ پشاور۲/ ۲۶۴)*
اور مرتد کے ہاتھ کا ذبیحہ نراحرام ومردار سور کی مانند ہے اگرچہ اس نے لاکھ تکبیریں پڑھ کر ذبح کیا ہو
درمختارمیں ہے
لاتحل ذبیحۃ غیر کتابی من وثنی ومجوسی و مرتد
غیر کتابی کا ذبیحہ حلال نہیں ہے خواہ وہ بت پرست ہو مجوسی ہو یا مرتد ہو
*(📘 درمختارکتاب الذبائح مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۲۲۸)*
اسی طرح جس مذہب کا عقیدہ حد کفر تک پہنچا ہو ، جسے نیچیری کہ وجود ملائکہ ووجود جن وجود شیطان وجود آسمان وصحت معجزائے انبیائے کرام علیہم الصلوٰۃوالسلام وحشر ونشر وجنت و نار بطور عقائد اسلام وغیرہا بہت ضروریات دینیہ سے منکر ہیں۔ یونہی وہ وہابی کہ حضورپر نور سید عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے مثل سات یا چھ یا دو یا ایک خاتم النبیین کسی طبقہ زمین میں کبھی موجود مانے یا ہمارے نبی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے بعد کسی اور کو نبوت ملنی جائز جانے اور اسے آیۃ وخاتم النبیین کے مخالف نہ سمجھے، یانبی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی توہین شان اقدس کے لئے حضور کو بڑا بھائی ، اپنے آپ کو چھوٹا بھائی کہے، یا حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی نسبت یہ ناپاک کلمہ لکھے کہ مرکر مٹی میں مل گئے، وعلی ہذالقیاس جو بد مذہب ضروریات دین اسلام میں سے کسی عقیدہ کا منکر ہو یا اس میں شرک کرے یا تاویلیں گھڑے، باجماع تمام علماء اسلام وہ سب کے سب کافر ومرتد ہیں اگر چہ لوگوں کے سامنے کلمہ، نماز قرآن پڑھتے، روزہ رکھتے، اپنے آپ کو سچا پکا مسلمان جتاتے ہوں کہ جب وہ ضروریات اسلام کے منکر ہوئے تو انھوں نے خدا ورسول وقرآن کو صاف صاف جھٹلایا، پھریہ جھوٹے طورپر کلمہ وغیرہ کیا نفع دے سکتاہے۔ نبی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی منافق لوگ کلمہ ونماز پڑھتے اور اپنے آپ کوقسمیں کھاکھاکر مسلمان بتاتے تھے اور اللہ تعالٰی نے ان کی ایک نہ سنی اور صاف فرمایا
وﷲ یشہد ان المنفقین لکذبون
اللہ گواہی دیتاہے کہ یہ لوگ نرا جھوٹا دعوٰی اسلام کرتے ہیں
*(📘 القرآن الکریم۶۳/ ۱)*
خاص ایسے لوگوں کے کفر میں ہر گز شک نہ کیا جائے کہ جو ان کے عقیدہ پر مطلع ہوکر پھر سمجھ بوجھ کر ان کے کفر میں شک کرے وہ خود کافر ہوجاتاہے
*درمختارمیں ہے*
من شک فی کفرہ وعذابہ فقد کفراھ واما ارتدادہم فہو الصحیح الثابت المنصوص علیہ کما اوضحناہ بتوفیقﷲ تعالٰی فی السیر من فتاوٰینا وفی رسالتنا المقالۃ المسفرۃ عن احکام البدعۃ المکفرۃ
جو ان کے کفر وعذاب میں شک کرے وہ کافر ہے اھ لیکن ان کاا رتداد توصحیح ثابت منصوص علیہ ہے جیسا کہ امام اہلسنت نے اپنے فتاوٰ
ی کے باب السیر میں واضح کردیا ہے مزید وضاحت کے لٸے اس رسالہ کا مطالعہ کریں
المقالۃ المسفرۃ عن احکام البدعۃ المکفرۃ
میں بیان کیا ہے
*(📘 درمختارکتاب الجہاد باب المرتدمطبع مجتبائی دہلی۱/ ۳۵۶)*
اس قسم کے ہر بدمذہب کا ذبیحہ مردار وحرام، ان کے ساتھ نکاح حرام وباطل ومحض زنا، ان کے ساتھ کھانا پینا بیٹھنا اٹھنا، ملنا جلنا، کوئی برتاؤ مسلمان کا ساکرنا ہر گز ہرگز کسی طرح جائز نہیں، ہاں جو مذہب دین اسلام کی ضروری باتوں سے کسی بات میں شک نہ کرتاہو، صرف ان سے نیچے درجہ کے عقیدوں میں مخالف ہوں، جیسے رافضیوں میں تفضیلی ، یا وہابیوں میں اسحاقی وغیرہم وہ اگر چہ گمراہ ہے کافر نہیں اس کے ہاتھ کاذبیحہ حلال ہے،
لھذا ایسے لوگوں کو سمجھانا چاہیےکہ ان سے دور رہیں ان کے ساتھ کھانا پینا ملناجلنا سب ترک کریں اور اگر نہ مانیں تو سارے مسلمان ان کا باٸیکاٹ کریں
*(📚 فتاوی رضویہ جلد 20 کتاب الغضب ص 244)*
*واللہ اعلم باالصواب؛*
ا________(🖌)__________
*کتبـــہ؛*
**حضرت علامہ محمد اسماعیل خان امجدی رضوی قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی* دولھاپورپہاڑی پوسٹ وتھانہ انٹیاتھوک بازارضلع گونڈہ یوپی الھند
*مورخہ؛28/02/2020)*
*🖊اعلی حضرت زندہ باد گروپ🖊*
*رابطہ؛📞9918562794)*
ا________(🖊)__________
*🖌المشتــہر فضل کبیر🖌*
*منجانب؛منتظمین اعلی حضرت زندہ باد گروپ محمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی بلرامپوری؛*
ا________(🖊)___________
*📚اعلیٰ حضرت زندہ باد گــــروپ📚*
*میں شامل ہونے کے لئے رابطہ کریں👇🏻*
*https://wa.me/+919918562794*
*اعلیٰ حضرت زندہ باد گروپ میں جواٸن ہونے کے لٸے اس لنک پرکلک کریں👇🏻* https://chat.whatsapp.com/E1nwoj645z45MmLWY7u3Pz
*ٹیلی گرام گروپ میں جواٸن ہونے کےلٸے اس لنک پرکلک کریں:👇*
http://T.me/AalahzratZindabadGroup
*گوگل پر پڑھنے کے لئے اس لنک پرکلک کریں👇🏻👇🏻*
https://amjadigroup.blogspot.com/
ا________(🖊)__________


تبصرے