نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

والدین اگربدمذہب ہوجائیں تو اولاد کاان سےرشتہ رکھناکیساہے


*🖊والدین اگربدمذہب ہوجائیں تو اولاد کاان سےرشتہ رکھناکیساہے🖊* 




السلام علیکم و رحمۃاللہ وبرکاتہ

علماۓ کرام کی بارگاہ میں سوال ہے کہ اگر ماں باپ بد مذہب ہو گیۓ تو اولاد کا ان سے رشتہ رکھنے کا حکم کیا ہے

 سائل *نویدخان* 

ا________(🖊)__________           

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

 *الجواب بعون الملک الوھاب* 

 والدین اگرچہ کافر و گمراہ ہوں ان سے حسن سلوک، تعظیم اور ان کی اطاعت ضروری ہے لیکن اگر وہ شرک یا گناہ کرنے کا حکم دیں تو ان کی اطاعت نہ کی جائے کیونکہ لا طاعة المخلوق في معصية الخالق. خالق کی نافرمانی کرنے میں کسی مخلوق کی اطاعت جائز نہیں. اسی طرح اگر وہ کسی فرض چیز کو چھوڑنے کا کہیں، مثلاً نماز، روزہ، زکوٰۃ، حج وغیرہ تو اس وقت بھی ان کاحکم ماننا لازم نہیں.


 *چنانچہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:* 


وَاِنْ جَاهَدٰكَ عَلٰۤى اَنْ تُشْرِكَ بِیْ مَا لَیْسَ لَكَ بِهٖ عِلْمٌۙ-فَلَا تُطِعْهُمَا وَ صَاحِبْهُمَا فِی الدُّنْیَا مَعْرُوْفًا٘. الآیۃ 

ترجمہ: اور اگر والدین تجھ پر کوشش کریں کہ تو کسی ایسی چیز کو میرا شریک ٹھہرائے جس کا تجھے علم نہیں تو ان کا کہنا نہ مان اور دنیا میں اچھی طرح ان کا ساتھ دے. 


 *(📘قرآن مجید، سورہ لقمان، آیت نمبر: 15)


 *امام بيهقي و ابن عساكر روايت نقل فرماتے ہیں:* 


"ﺛﻼﺙ ﻟﻴﺲ ﻷﺣﺪ ﻣﻦ اﻟﻨﺎﺱ ﻓﻴﻬﻦ ﺭﺧﺼﺔ ﺑﺮ اﻟﻮاﻟﺪﻳﻦ ﻣﺴﻠﻤﺎ ﻛﺎﻥ ﺃﻭ ﻛﺎﻓﺮا. الحديث"

 

یعنی تین چیزیں ایسی ہیں جن میں کسی کو کوئی چھوٹ نہیں، ان میں سے ایک والدین سے حسن سلوک ہے والدین چاہے مسلمان ہوں یا کافر. 


 *(📗شعب الإيمان للبيهقي و تاريخ دمشق لإبن عساكر)



*واللہ اعلم باالصواب؛*


 ا________(🖌)__________

*کتبـــہ؛*

 **حضرت علامہ محمد اسماعیل خان امجدی رضوی قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی* دولھاپورپہاڑی پوسٹ وتھانہ انٹیاتھوک بازارضلع گونڈہ یوپی الھند

*مورخہ؛26/02/2020)*

*🖊اعلی حضرت زندہ باد گروپ🖊*

*رابطہ؛📞9918562794)*



ا________(🖊)__________

*🖌المشتــہر فضل کبیر🖌*

*منجانب؛منتظمین اعلی حضرت زندہ باد گروپ محمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی بلرامپوری؛*

ا________(🖊)___________

 *📚اعلیٰ حضرت زندہ باد گــــروپ📚*

*میں شامل ہونے کے لئے رابطہ کریں👇🏻*

*https://wa.me/+919918562794*


*اعلیٰ حضرت زندہ باد گروپ میں جواٸن ہونے کے لٸے اس لنک پرکلک کریں👇🏻* https://chat.whatsapp.com/HS1Tjz5VQKQ6MI1cBbRGam


*ٹیلی گرام گروپ میں جواٸن ہونے کےلٸے اس لنک پرکلک کریں:👇*

  http://T.me/AalahzratZindabadGroup

*گوگل پر پڑھنے کے لئے اس لنک پرکلک کریں👇🏻👇🏻*

https://amjadigroup.blogspot.com/

ا________(🖊)__________

© 2020 Amjadi group

Designed by Open Themes & Nahuatl.mx.