نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

غیراسلامی ملک میں لواطت کرنےوالی کی سزا کیاہے اورآخرت میں ان کوکیاسزاملےگی🖊*

 


*🖊غیراسلامی ملک میں لواطت کرنےوالی کی سزا کیاہے اورآخرت میں ان کوکیاسزاملےگی🖊* 




السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ


حضرت اک سوال ہے کہ ایک لڑکا دوسرے لڑکے کے ساتھ غلط کام کرے یا آپس میں کس کرے تو اس کی سزا کیا ہے

ان کاحشر کیا ہوتا ہے اور ان کیلئے سزا کیا ہوتی ہے

مدلل ومفصل جواب سے نوازیں کرم ہوگا

سائل؛ *محمد قمر علی* 

ا________(🖊)__________           

 *الجواب بعون الملک الوھاب

بے شمار دنیاوی واُخروی آفات کا سبب بننے والے اس مذموم فعل کی قباحت قرآن کریم اور احادیث کریمہ سے ثابت ہے ، چنانچہ ارشاد ہوتا ہے 

 وَ لُوْطًا اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اَتَاْتُوْنَ الْفَاحِشَةَ مَا سَبَقَكُمْ بِهَا مِنْ اَحَدٍ مِّنَ الْعٰلَمِیْنَ اِنَّكُمْ لَتَاْتُوْنَ الرِّجَالَ شَهْوَةً مِّنْ دُوْنِ النِّسَآءِؕبَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ مُّسْرِفُوْنَ(۸۱)

 *ترجمہ* کنزالایمان اور لوط کو بھیجا جب اس نے اپنی قوم سے کہا کیا وہ بے حیائی کرتے ہو جو تم سے پہلے جہاں میں کسی نے نہ کی تم تو مردوں کے پاس شہوت سے جاتے ہو عورتیں چھوڑ کر بلکہ تم لوگ حد سے گزر گئے۔ *(📘پ۸، اعراف : ۸۰، ۸۱)* 

قومِ لوط(علیہ السلام)پر اسی کی وجہ سے عذاب نازل ہوا تھا، جس کا بیان قرآن مجید فرقانِ حمید میں ان الفاظ سے کیا گیا ہے 

فَلَمَّا جَآءَ اَمْرُنَا جَعَلْنَا عَالِیَهَا سَافِلَهَا وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهَا حِجَارَةً مِّنْ سِجِّیْلٍ ﳔ مَّنْضُوْدٍۙ

 *ترجمہ* کنزالایمان : پھر جب ہمارا حکم آیا ہم نے اس بستی کے اوپر کو اس کا نیچا کر دیا اور اس پرکنکر کے پتھر لگاتار برسائے

 *(📗سورہ ھود : ۸۲)*   

اس کی مذمت میں احادیث ِ مقدسہ 

(۱)  حضرت عمرو بن ابی عمرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے مروی ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   نے ارشاد فرمایا، ’’جو قوم لوط کا سا عمل کرے ، وہ ملعون ہے

 *(📙ترمذی، کتاب الحدود، باب ماجاء فی حد اللوطی ، رقم ۱۴۶۱ج۳، ص۱۳۷)* 

 (۲)  حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے روایت ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   نے فرمایا چار قسم کے لوگ ایسے ہیں ، جو صبح اللہ  تَعَالٰی کے غضب میں اور شام اس کی ناراضگی میں کرتے ہیں ۔‘‘عرض کی گئی یا رسول اللہ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  وہ کون ہیں ؟ ‘‘ارشاد فرمایا : ’’وہ مرد جو عورتوں سے مشابہت اختیار کرتے ہیں اوروہ عورتیں جو مردوں سے مشابہت اختیار کرتی ہیں اور جانوروں اور مردوں سے بد فعلی کرنے والے

 *(📕کنزالعمال، کتاب المواعظ، رقم۴۳۹۷۵، ج۱۶، ص۳۱)* 

(۳)  حضرت ابو سعیدخُدری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  فرماتے ہیں عنقریب اس امت میں ایک ایسا گروہ ہوگا جو لوطیہ کہلائے گا۔یہ تین قسم کے ہوں گےجو امردوں کی صورتیں دیکھیں گے اور ان سے بات چیت کریں گے،جو ان سے ہاتھ ملائیں گے اور گلے بھی ملیں گے جو ان سے بدفعلی کریں گے

 ان سبھی پر اللہ   عَزَّوَجَلَّ  کی لعنت ہے مگر جو توبہ کر لیں گے تو اللہ  تَعَالٰی ان کی توبہ قبول فرما لے گا اور وہ لعنت سے بچے رہیں گے ۔ *(📘کنزالعمال ، کتاب الحدود، رقم ۱۳۱۲۹ج۵، ص۱۳۵)* 

اس کی شرعی سزا 

حضرت ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے مروی ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   نے ارشاد فرمایا تم جس شخص کو قوم لوط کا عمل کرتے پاؤ تو کرنے اور کروانے والے دونوں کو قتل کر دو

 *(📙مستدرک ، کتاب الحدود، رقم ۸۱۱۳، ج۵، ص۵۰۸)

اور حضرت ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  ان کے لئے فرمایا کرتے تھے یعنی بستی میں کوئی اونچی دیوار دیکھی جائے اور لوطی کو اس کے نیچے ڈال دیا جائے ، پھر اسکے ساتھ پتھروں والا معاملہ کیا جائے جیسا قوم لوط کے ساتھ کیا گیا تھا

حضرت خالد بن ولید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  نے حضرت ابوبکر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   کی جانب ایک خط لکھ کر بھیجا کہ میں نے یہاں ایک ایسا شخص پایا ہے، جوبخوشی دوسروں کو اپنی ذات پر قدرت دیتا ہے۔‘‘ حضرت ابوبکر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  نے اس سلسلے میں صحابہ کرام رضی اللہ  عنہم سے مشورہ طلب فرمایا۔ حضرت علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  نے فرمایا، ’’بے شک یہ ایک ایسا گناہ ہے ، جسے فقط ایک امت یعنی قوم لوط نے کیا ہے اور بے شک اللہ  تَعَالٰی نے ہمیں بتادیا کہ اس نے اس قوم کے ساتھ کیاکیا، چنانچہ میرا خیال ہے کہ اس شخص کو جلا دیا جائے

 پس حضرت ابوبکر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  نے حضرت خالد بن ولید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کو لکھا کہ اسے آگ میں جلا دیا جائے۔آپ نے حسب ِحکم اسے آگ میں جلوا دیا۔ *(📘کتاب الکبائر، ص۶۶)* 

 *زنا اور لواطت کی بیان کردہ شرعی سزائیں نافذ کرناحاکم اسلام کا کام ہے ، عوام کو چاہئے کہ اگر یہ ثابت ہوجائے کہ فلاں نے زنا یا لواطت جیسا قبیح فعل کیا ہے تو اس سے اس وقت تک سماجی تعلق ختم کرلیں جب تک وہ کا

مل توبہ نہ کرلے* 

فاعل ومفعول کی اُخروی سزا 

(۱)  حضرت علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کا فرمان ہے، جس نے کسی کو خود پر بخوشی قدرت دی ، حتی کہ دوسرے نے اس سے منہ کالا کیاتو اللہ  تَعَالٰی اسے عورتوں کی سی شہوت میں مبتلاء فرما دے گا اورقیامت تک اس کی قبرمیں شیطان کو اس کے قریب رکھے گا

 *(📗کتاب الکبائر، ص ۶۶)

 (۲)  حضرت سیدنا وکیع رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے مروی ہے کہ جو شخص قومِ لوط کا ساعمل کرتے ہوئے مرے گا تو بعدِ تدفین اسے قومِ لوط کے قبرستان میں منتقل کردیا جائے گا اور اس کا حشر انہی کے ساتھ ہوگا ۔ *(📙کنزالعمال ، کتاب الحدود ، رقم ۱۳۱۲۷، ج۵، ص۱۳۵)* 

 (۳)  مروی ہے کہ حضرت عیسی عَلَیْہِ السَّلَام دوران سفر ایک آگ کے پاس سے گزرے، جو ایک مرد پر جل رہی تھی۔آپ نے اس آگ کو بجھانے کے لئے اس پر پانی ڈالا۔ اچانک اس آگ نے ایک لڑکے کی صورت اختیار کر لی اور وہ مرد آگ بن گیا۔آپ کو اس سے بہت تعجب ہوااورآپ نے بارگاہِ الہٰی میں عرض کی، اے میرے رب!ان دونوں کو ان کے دنیاوی حال پر لوٹا دے تاکہ میں ان سے ان کے بارے میں پوچھ سکوں 

چنانچہ اللہ  تَعَالٰی نے ان دونوں کوزندہ فرما دیا ۔آپ نے دیکھا کہ وہ ایک مرد اور ایک لڑکا تھا۔آپ نے ان سے فرمایا،تم دونوں کا کیا معاملہ ہے؟‘‘ مرد نے جواب دیا،  اے روح اللہ !میں دنیا میں اس لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوگیا تھا، شہوت نے مجھے ابھارا کہ میں اس سے برا کام کروں پھر جب میں اور یہ لڑکا مر گئے ، تویہ آگ بن گیا، جو مجھے جلاتا ہے اور میں بھی آگ بن کر اسے جلاتا ہوں ۔ پس ہمارا یہ عذاب قیامت تک جاری رہے گا۔ *(📗کتاب الکبائر، ص ۶۶)* 

 *📚بحوالہ جنت کی دو چابھیاں* 



*واللہ اعلم باالصواب؛*


 ا________(🖌)__________

*کتبـــہ؛*

 **حضرت علامہ محمد اسماعیل خان امجدی رضوی قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی* دولھاپورپہاڑی پوسٹ وتھانہ انٹیاتھوک بازارضلع گونڈہ یوپی الھند

*مورخہ؛14/02/2020)*

*🖊اعلی حضرت زندہ باد گروپ🖊*

*رابطہ؛📞9918562794)*



ا________(🖊)__________

*🖌المشتــہر فضل کبیر🖌*

*منجانب؛منتظمین اعلی حضرت زندہ باد گروپ محمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی بلرامپوری؛*

ا________(🖊)___________

 *📚اعلیٰ حضرت زندہ باد گــــروپ📚*

*میں شامل ہونے کے لئے رابطہ کریں👇🏻*

*https://wa.me/+919918562794*


*اعلیٰ حضرت زندہ باد گروپ میں جواٸن ہونے کے لٸے اس لنک پرکلک کریں👇🏻* https://chat.whatsapp.com/HS1Tjz5VQKQ6MI1cBbRGam


*ٹیلی گرام گروپ میں جواٸن ہونے کےلٸے اس لنک پرکلک کریں:👇*

  http://T.me/AalahzratZindabadGroup

*گوگل پر پڑھنے کے لئے اس لنک پرکلک کریں👇🏻👇🏻*

https://amjadigroup.blogspot.com/

ا________(🖊)__________


© 2020 Amjadi group

Designed by Open Themes & Nahuatl.mx.