نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

فرض پڑھنےکےبعدفجرکی سنت پڑھناکیساہے🖊


*🖊فرض پڑھنےکےبعدفجرکی سنت پڑھناکیساہے🖊





السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

علماء کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے کی نماز فجر کی دو رکعت سنت فرض کے بعد پڑھ سکتے ہیں یا نہیں جواب عنایت فرمایں نوازش ہوگی مع حوالہ کے ساتھ 

سائل *جمالدین* یوپی انڈیا سے 

فقط السلام

ا________(🖊)___________

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 *الجواب بعون الملک الوہاب* 

 اگر صرف فجر کی سنت فوت ہوئی تو ان کی قضا آفتاب طلوع ہونے کے بیس منٹ بعد نصف النہار شرعی سے پہلے پڑھ سکتا ہےطلوع آفتاب سے پہلے ان کی قضا کرنا ہمارے ائمہ کرام کے نزدیک ناجائز و گناہ ہے 

ایسا ہی *فتاویٰ رضویہ جلد سوم صفحہ 618 میں ہے* 

اور حدیث شریف میں ہے” حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

الصلوۃ بعد الصبح حتی ترتفع الشمس ولا بعد العصر حتی تغرب الشمس

 *(📗بخاری شریف جلد اول ص 82)* 

اور علامہ شامی رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں

لا تقضی قبل الطلوع ولا بعد الزوال

 *شامی جلد اول ص 499* 

 *(📙فتاویٰ فقیہ ملت جلد اول ص 213)


 *واللہ اعلم بالصواب* 

 *کتبـــہ*  *حضرت علامہ محمد اسماعیل خان امجدی رضوی قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی* دولھا پورپہاڑی پوسٹ وتھانہ انٹیاتھوک بازار ضلع گونڈہ یوپی الھند




 *مورخہ* *11/02/2020* 

*فیض تاج الشریعہ فقہی گروپ میں شامل ہونے کیلئے رابطہ کریں_* 

7276556912📞

9670806278

9918562794

           *المشتہر*

 *محمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی بلرامپوری خطیب وامام غوثیہ مسجد بھیونڈی مہاراشٹر*

© 2020 Amjadi group

Designed by Open Themes & Nahuatl.mx.