نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

بغیر نکاح عورت کو ساتھ رکھنے والےپر کیاحکم ہے؛




اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

حضرت ایک مسئلہ ہے کہ زید ایک لڑکی کو بھگا کر لایا مگر اس نے اس سے نکاح نہیں کیا لوگوں نے اسے بہت سمجھایا کہ نکاح کر لو مگر وہ نہیں مانتا اور وہ مسجد میں چندہ دیتا ہے اس کا چندہ لینا چاہیے یا نہیں اور اس کے گھر کا کھانا کھانا چاہیے یا نہیں قرآن وحدیث سے  اس پر روشنی ڈالیں نوازش کا موقع عنایت فرمائیں۔۔۔۔۔🌹 سائل محمد ظفر حسین
ا________(🕹)__________

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

*الجواب بعون الملک الوھاب؛*

زید اس لڑکی کواپنے گھر رکھکر حرام کاری کررہاہے
لھذا زیدپر لازم ہے کہ وہ اس لڑکی کوفورا اپنے گھرسے نکال کر اعلانیہ توبہ واستغفار کرے اگر وہ ایسا نہ کرے تو سب کے سب مسلمان اس کا سخت سماجی باٸیکاٹ کریں
اس کے ساتھ کھانا پینا اٹھنا بیٹھنا سلام وکلام چندہ وغیرہ سب بندکریں
خداے تعالی کا ارشاد ہے

*وَ اِمَّا یُنْسِیَنَّكَ الشَّیْطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرٰى مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ(۶۸)*
*(📕سورہ انعام)*

لڑکی کو گھرسے نہ نکالنے پر اگر مسلمان زید کا باٸیکاٹ نہیں کریں گے تو وہ بھی گنہگار ہوں گے
*كَانُوْا لَا یَتَنَاهَوْنَ عَنْ مُّنْكَرٍ فَعَلُوْهُؕ لَبِئْسَ مَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَ*
*(📕سورہ ماٸدہ )*

*واللہ اعلم بلصواب؛*

ا________(🖌)__________
*کتبـــہ؛*
*حضرت علامہ محمد اسماعیل خان امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی دولھاپور پہاڑی پوسٹ انٹیاتھوک بازارگونڈہ یوپی الھند؛*

*مورخہ؛25/1/2020)*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛📞9918562794)*



ا________(🖊)__________
*🖌المشتــہر فضل کبیر🖌*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا________(🖊)___________




© 2020 Amjadi group

Designed by Open Themes & Nahuatl.mx.