![]() |
| محمد سبیل رضا قادری |
کیا فرماتے علماۓکرام اس مسئلہ میں کہ حشر میں تمام انسانوں کو کس کے نام کے ساتھ
پکارا جاۓگا جب کہ استاذالفقہاء حضورفقیہ ملت علیہ الرحمہ
فتاوی فیض الرسول میں لکھتے ھیں کہ ماں کے نام سے پکارہ جاۓگا ۔بحوالہ احکام شریعت ۔یہ ان کی تحقیق ھے ۔جوامام عشق ومحبت کی کتاب سے نقل کیا ھے ۔
اور حضرت علامہ مفتی منظوراحمد یارعلوی مدظلہ العالی نےاپنی کتاب میں
ابوداؤدشریف کی حدیث سے فتاوی یارعلویہ میں لکھاھے کہ باپ کے نام سے پکارا جاۓ گا ۔
اوربہارشریعت میں ھے باپ کے نام سے پکارا جاۓ گا ۔
اور اعلیحضرت کی تحریر ھے احکام شریعت میں کہ ماں کے نام کےساتھ پکارا جاۓ گا ۔
تو اس میں تطبیق کی صورت کیا ھوگی ؟ براۓ کرم رھنمائ فرمائیں ۔اور مکمل جواب عنائت فرمائیں ۔
بنواوتوجروا
المستفتی ۔
العبد محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ
مقام پھلواپور گورابازار سدھارتھنگر یوپی
ا________(🖊)__________
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
*الجواب بعون الملک الوھاب*
حدیث شریف میں ہے عن ابی الدرداءرضی اللہ تعالی عنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
انکم.تدعون یوم القیامة باسمائکم واسماء ابانکم فاحسنوا اسمائکم
یعنی ابی درداء رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن تمھیں تمھارے ناموں اور آباء و اجداد کے ناموں سے پکاراجاے گا لھذاتم اچھے نام رکھو
*📗سنن ابوداود شریف باب فی تفسیر الاسمإ جلد دوم صفحہ676*
اور بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ قیامت کے دن لوگ اپنی ماوں کے نام سے پکاریں جائیں گے
اور بعض سے اپنے اماموں کے نام سے پکاراجانا معلوم ہوتا ہے
ان میں تطبیق یہ ہے کہ قیامت کے دن لوگوں کو مختلف طور سے پکارا جاےگا کبھی کسی کو باپ کے نام سے کبھی ماں کے نام سے اور کسی گروہ کے وابستہ افرادکو ان کے امام کے نام سے
حضرت آدم علیہ السلام کو ظاہر یہ ہے کہ ان کو ان کے نام سے پکارا جاے گاشریعت کے احکام اکثریتی ہوتے ہیں شواذ سے اعتراض نہیں کیا جاتا
*📗فتاوی مرکز تربیت افتإ دوم صفحہ 617*
واللہ اعلم باالصواب
ا________(🖊)__________
*شرف قلم،*
*حضرت* *مولانامحمداسماعیل خان امجدی رضوی قادری* *گونڈوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی* *والنورانی*
*دولھاپور پہاڑی پوسٹ انٹیاتھوک بازار ضلع گونڈہ یوپی الھند*
*مورخہ;2020 /01/ 05)*
🖊 *اعلی حضرت زندہ باد گروپ* 🖊
*رابطہ،📞9918562794* )
ا________(🖊)__________
*♥المشتہــــــــــر♥*
*محمداحمدرضاخان متعلم مدرسہ غوث العلوم گونڈہ یوپی الھند*
*〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰*
*📚اعلیٰ حضرت زندہ باد گــــروپ📚*
*👈🏻میں شامل ہونے کے لئے رابطہ کریں👇🏻*
*https://wa.me/+919918562794*
*ٹیلی گرام گروپ 🔗لنک:👇http://T.me/AalahzratZindabadGroup
*گوگل پر پڑھنے کے لئے اس لنک پرکلک کریں👇🏻👇🏻https://amjadigroup.blogspot.com/
ـــــــــــــــــــــــ🌹🌹ــــــــــــــــــــــــ


تبصرے