اگر قرآن شریف گر جائے تو شرعا کیا حکم ہے
ساٸل عبداللہ
ا________(🖊)__________
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
*الجواب بعون الملک الوھاب*
قرآنِ کریم اگر ہاتھ یا الماری میں سے گر جائے تو کچھ لوگ اس کو تول کر برابر وزن کا آٹا، چاول خیرات کرتے ہیں
اور اس خیرات کو اسکا کفّارہ خیال کرتے ہیں یہ ان کی غلط فہمی ہے
قرآنِ کریم جان بوجھ کر گرا دینا یا پھینکنا تو بہت ہی زیادہ بُرا کام ہے
کسی بھی مسلمان سے اس کی امّید نہیں کی جا سکتی کہ وُہ ایسا کریگا
اور جو توہین وتحقیر کیلئے ایسا کریگا وہ تو کھلا کافر ہے ، توبہ کرے پھر سے پڑھے نکاح ہو گیا ہو تو پھر سے نکاح کرے
لیکن اگر دھوکے سے بھول میں قرآن شریف ہاتھ سے چھوٹ گیا یا الماری وغیرہ میں سے گر گیا تو اس پر کوئی گناہ نہیں
بھول چوک معاف ہے لیکن پھر بھی اگر بطورِ خیرات کچھ راہِ خدا میں خرچ کردے تو یہ اچھی بات ہے
اور نہایت مناسب و بہتر ہے لیکن قرآن شریف کو تولنا اور اسکے وزن کے برابر کوئی اناج غلّہ وغیرہ خیرات کرنے کو کفّارہ سمجھنا غلط فہمی ہے ، بے علمی ہے
قرآن و حدیث اور فقہ کی کتابوں میں کہیں ایسا نہیں آیا ہے
ہاں صدقہ و خیرات ایک عمدہ کام ہے لہٰذا جو کچھ آپ سے ہو سکے تھوڑا یا زیادہ راہِ خدا میں خرچ کردیں ثواب ملےگا اور نہیں کیا تب بھی گناہ و عذاب نہیں ہو گا
*📗غلط فہمیاں اور انکی اصلاح ص 168*
واللہ اعلم باالصواب
ا________(🖊)__________
*شرف قلم،*
*حضرت* *مولانامحمداسماعیل خان امجدی رضوی قادری* *گونڈوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی* *والنورانی*
*دولھاپور پہاڑی پوسٹ انٹیاتھوک بازار ضلع گونڈہ یوپی الھند*
*مورخہ;2020 /01/ 05)*
🖊 *اعلی حضرت زندہ باد گروپ* 🖊
*رابطہ،📞9918562794* )
ا________(🖊)__________
*♥المشتہــــــــــر♥*
*محمداحمدرضاخان متعلم مدرسہ غوث العلوم گونڈہ یوپی الھند*
*〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰*
*📚اعلیٰ حضرت زندہ باد گــــروپ📚*
*👈🏻میں شامل ہونے کے لئے رابطہ کریں👇🏻*
*https://wa.me/+919918562794*
*ٹیلی گرام گروپ 🔗لنک:👇http://T.me/AalahzratZindabadGroup
*گوگل پر پڑھنے کے لئے اس لنک پرکلک کریں👇🏻👇🏻https://amjadigroup.blogspot.com/
ـــــــــــــــــــــــ🌹🌹ــــــــــــــــــــــــ


تبصرے