نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

مسجد میں تعمیر مسجد ودیگر امور کے لٸے چندہ کرنا شرعا کیساہے ؟* 🖊



اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

مسجد میں تراویح و تعمیر مسجدودیگر امور کےلے ممبر پر کھڑا ہوکر چندہ کرنا کیسا ہے مدلل مع حوالہ قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت کریں کیونکہ میں جہاں امامت کرتاہوں یہاں کے جہلا ممبران کہتےہیں کہ چندہ کریں
ساٸل محمداکرم بلرام پور
                      ا________(🖊)__________                    
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
*الجواب بعون الملک الوھاب*
صورت مسئولہ میں اگر مسجد میں فقط مسجد و مدرسہ کا چندہ کرنا ھے تو بلا شبہ جائز ھے کوئی حرج نہیں آپ ممبران کے کہنے پر چندہ کرسکتے ہیں بس شرط یہی ہے کہ مسجدومدرسہ کا ہی چندہ ہو
📗 *فتاویٰ فقیہ ملت*
لیکن خود کے لئے مسجد میں کسی بھی قسم کا سوال کرنا یعنی چندہ کرنا جائز نہیں
حضور صدرالشریعہ فرماتے ہیں
کہ مسجد میں سوال کرنا حرام ھے اور ایسے سائل کو دینا بھی منع ھے
*📗بہار شریعت ج 3 ص184*
اس کا بہتر طریقہ یہ کہ
ایسے لوگ یا تو مسجد کے باہر دروازے پر سوال کریں یا پھر امام مسجد یا متولی وغیرہ سے بول دیں تاکہ وہ ان کی ضرورت سے لوگوں کو آگاہ کردیں
اس لئے کہ حاجت مندوں کے لئے چندہ کا اعلان کرنا جائز ھے جبکہ چندہ مسجد میں نہ دیا جائے اور نہ لیا جائے بلکہ مسجد کے باہر دروازے کے پاس دیا جائے یا پھر اپنے گھر بلاکر دیا جائے
اس لئے چندہ مسجد میں دینے سے شوروغل ہونے کا اندیشہ ھے اور آداب مسجد بھی بہت ضروری ھے اور مسجد میں چندہ کرنے سے نمازیوں کی نماز میں خلل ہوگا لوگوں کی گردنیں بھی  پھلانگنی پڑ سکتی ہیں اور ایسا کرنا جائز نہیں 
فتاویٰ رضویہ میں ھے
کہ دوسرے محتاجوں کے لئے مسجد میں امداد کے کہنا یا کسی دینی کام کے لئے چندہ کرنا جس میں شوروغل نہ ہو اور نہ کسی کا گردن پھلانگنا پڑے نہ کسی کی نماز میں خلل واقع ہو تو یہ بلا شبہ جائز ھے بلکہ سنت سے ثابت ہے
حضور اعلیٰ حضرت تحریر فرماتے ہیں
کہ نابینا لنگڑے اپاہج وغیرہ کا اپنے لئے مسجد میں سوال کرنا ناجائز و گناہ ھے پھر
اور اگر یہ باتیں نہ ہوں جب بھی اپنے لئے مسجد میں چندہ کرنا منع ھے"اھ
*📗فتاویٰ رضویہ ج 9 نصف آخر ص252*
*📗فتاویٰ مرکز تربیت افتاء ج1 ص259*

واللہ اعلم باالصواب
ا________(🖊)__________             
*شرف قلم،* 
*حضرت* *مولانامحمداسماعیل خان امجدی رضوی قادری* *گونڈوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی* *والنورانی*
*دولھاپور پہاڑی پوسٹ انٹیاتھوک بازار ضلع گونڈہ یوپی الھند*

*مورخہ;2020 /01/ 05)*
🖊 *اعلی حضرت زندہ باد گروپ* 🖊
*رابطہ،📞9918562794* )


                         ا________(🖊)__________               
*♥المشتہــــــــــر♥*
*محمداحمدرضاخان متعلم مدرسہ غوث العلوم گونڈہ یوپی الھند*
*〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰*
*📚اعلیٰ حضرت زندہ باد گــــروپ📚*
*👈🏻میں شامل ہونے کے لئے رابطہ کریں👇🏻*
*https://wa.me/+919918562794*
*ٹیلی گرام گروپ 🔗لنک:👇http://T.me/AalahzratZindabadGroup
*گوگل پر پڑھنے کے لئے اس لنک پرکلک کریں👇🏻👇🏻https://amjadigroup.blogspot.com/

ـــــــــــــــــــــــ🌹🌹ــــــــــــــــــــــــ
© 2020 Amjadi group

Designed by Open Themes & Nahuatl.mx.