کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ جس کو دو شادی ہوئی ہے اور اپنے دونوں بیوی کو ایک ہی ساتھ لیکر سوتے ہیں تو کیا ایساکرناجائز
جواب عنایت فرمائیں قرآن وحدیث کی روشنی میں المستفتی عبداللہ
حضرت جتنا جلدی ہوسکے
مہر بانی ہوگئی
ا________(🖊)__________
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
*الجواب بعون الملک الوھاب*
یہ امر مکروہ وبے حیائی ہے مرد کو بی بی سے حجاب نہیں تو بی بی کو بی بی سے تو ستر فرض ہے اور حیا لازم ہے
*بحرالرائق وفتاوٰی عالمگیریہ* میں ہے
یکرہ ان یطأ احدھما بحضرۃ الاخرٰی حتی اوطلب وطاھألم یلزمھا الاجابۃ ولا تصیر فی الامتناع ناشرۃ ولا خلاف فی ھذہ المسائل
دو بیویوں میں سے کسی ایک سے دوسری کی موجودگی میں ہمبستری کرنا مکروہ ہے اگر شوہر ایک بیوی سے دوسری بیوی کی موجودگی میں اس قسم کا تقاضا کرے تو بیوی کے لئے اس کا تقاضا پورا کرنا ضروری نہیں، اور اس انکار یا رکاوٹ کے سبب وہ نافرمان نہیں ہوگی۔ ان مسائل میں کوئی اختلاف نہیں پایا جاتا۔
*📗 بحرالرائق کتاب النکاح باب القسم ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۳ /۲۲۱)*
*(📗فتاوٰی ہندیہ کتاب النکاح الباب الحادی عشر نورانی کتب خانہ پشاور ۱ /۳۴۱)*
ردالمحتار شرح ملتقی اس میں امام قاضی خاں اس میں منتقی امام حاکم الشہید سے ہے
یکرہ للرجل ان یطأ امرأتہ وعندھا صبی یعقل او اعمٰی اوضرتھا اوامتھا او اٰمتہ
کسی ذی عقل وذی فہم بچے ، کسی اندھے، اپنی بیوی کی سوکن اور اپنی یا بیوی کی لونڈی کی موجودگی میں بیوی کے ساتھ ہمسبتر ہونا مرد کے لئے مکروہ ہے۔
*📗ردالمحتار کتاب النکاح با ب القسم داراحیاء التراث العربی بیروت ۲ /۴۹۲)*
*📗بحوالہ فتاوی رضویہ جلد 23 ص373*
واللہ اعلم باالصواب
ا________(🖊)__________
*شرف قلم،*
*حضرت* *مولانامحمداسماعیل خان امجدی رضوی قادری* *گونڈوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی* *والنورانی*
*دولھاپور پہاڑی پوسٹ انٹیاتھوک بازار ضلع گونڈہ یوپی الھند*
*مورخہ;2020 /01/ 05)*
🖊 *اعلی حضرت زندہ باد گروپ* 🖊
*رابطہ،📞9918562794* )
ا________(🖊)__________
*♥المشتہــــــــــر♥*
*محمداحمدرضاخان متعلم مدرسہ غوث العلوم گونڈہ یوپی الھند*
*〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰*
*📚اعلیٰ حضرت زندہ باد گــــروپ📚*
*👈🏻میں شامل ہونے کے لئے رابطہ کریں👇🏻*
*https://wa.me/+919918562794*
*ٹیلی گرام گروپ 🔗لنک:👇http://T.me/AalahzratZindabadGroup
*گوگل پر پڑھنے کے لئے اس لنک پرکلک کریں👇🏻👇🏻https://amjadigroup.blogspot.com/
ـــــــــــــــــــــــ🌹🌹ــــــــــــــــــــــــ


تبصرے