نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

دف میں نعت و منقبت پڑھنا کیساہے

_*🌟دف کے ساتھ نعت ومنقبت پڑھنا کیسا ہے ؟🌟*_
🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻
❂ *_اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ_*❂
              _*🌺 الســـــــــوال 🌺*_
   _*کیا فرما تے ہیں فقہاۓ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ زید کہتا*_
_*دف کے ساتھ نعت و منقبت و دیگر کلام سننا جائز ہے*_
         _*کیا زید کا قول درست ہے*_

   _*دف یہ ایک بجانے کا آلہ ہوتا ہے جس کی آواز ڈھول کی طرح ہوتی ہے*_

_*🌹سائل🌹رحمت علی ضیائ بہرائچ شریف🌹*_
≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈
❂ *_وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ_*❂
     _*🌹الجـواب بعـون المــلـک الوھـاب🌹*_
 
         _*اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ*_
*نبیِّ پاک صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی نعت پاک پڑھنا بلا شبہ باعثِ ثواب، باعثِ برکت، سببِ نزولِ رحمتِ خداوندی اور نبیِّ پاک صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی رضا و خوشنودی اور آپ کی محبت میں اضافے کا سبب ہے، لیکن باقی تمام معاملات کی طرح اس میں بھی شریعت کی پاسداری لازم ہے، لہٰذا دَف اگر جھانج کے ساتھ ہو تواس کا بجانا مطلقاً ناجائز ہے،جھانج والی دَف کے ساتھ نعت پڑھنازیادہ ممنوع اور سخت گناہ ہےاور اگر دَف کے ساتھ جھانج نہ ہو تو دف بجانے کی اجازت تین شرطوں کے ساتھ ہے اگر ان میں سے ایک بھی کم ہو تو اجازت نہیں،پہلی شرط یہ ہے کہ ہیئتِ تَطَرُّب پر نہ بجایا جائے یعنی قواعد ِموسیقی کی رعایت نہ کی جائے، دوسری شرط یہ ہے کہ بجانے والے مرد نہ ہوں کہ ان کے لئے دَف بجانا مطلقاً مکروہ ہے، تیسری شرط یہ ہے کہ بجانے والی عزت دار بیبیاں نہ ہوں اور جو بچیاں وغیرہ بجائیں وہ بھی غیرِ مَحَلِّ فتنہ میں بجائیں تو جائز ہے اور حدیث مبارکہ میں جس دَف کے بجانے کا ذکر ہے وہ اسی انداز پر تھا۔آج کل جو طریقہ رائج ہے اس میں دَف بجانے کی مکمل  شرائط نہیں پائی جاتیں، تو ایسا دَف بجانا اور اس کے ساتھ نعت پڑھنا جائز نہیں۔*

*رہی بات نعت پاک کے ساتھ ذکر کی تو  نعت کے ساتھ جس طرح ذکر کرنا رائج ہے کہ اس میں ڈھول سے مشابہ آواز پیدا ہوتی ہے اور اس ذکر کو بطور بیک گراؤنڈ (Back Ground) کے نعت میں دلکشی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اس سے  اکابر علماءِ کرام  نے  منع کیا ہے، ہمارے یہاں کا فتوی بھی یہی ہے اور بعض جگہ تو ذاکرین کو دیکھا گیا ہے کہ اللّٰہ تعالٰی کا ذکر ہی نہیں کرتے یا کرتے ہیں تو بگاڑ کر تاکہ اچّھی طرح دھمک پیدا ہو یہ سخت بے ادبی اور ناجائز ہے، اس ذکر کا سننا بھی منع ہے*
*سیدی سرکار اعلی حضرت امام احمد رضاخان علیہ الرحمہ والرضوان دف بجانے کے جوازکی شرائط  بیان کرتے ہوے  رقم طراز ہیں*
*علماء شرط لگاتے ہیں کہ قواعد موسیقی پر نہ بجایا جاے تال سم کی رعایت نہ ہو نہ اس میں جھانج ہوں کہ وہ خود ہی نخواہی مطرب وناجائز ہیں پھر اس کا بجانا بھی مردوں کو ہر طرح مکروہ ہے*
_*📚 فتاوی رضویہ جلد23  ص (282)*_

*اور جب مفتی اعظم ھند حضرت علامہ محمد مصطفے رضا خان علیہ الرحمہ سے پوچھا گیا کہ دف بجاکر قصائد نعت اور حالت قیام میلاد شریف میں صلاة وسلام پڑھنا جائز ہے یا ناجائز دف مع جھانج ہو تو کیا حکم ہے اور بلاجھانج ہوتو کیا حکم ہے ؟؟*

*تو جوابا ارشاد فرمایا ہرگز نہ چاہیے کہ سخت سوء ادب ہے اور اگر جھانج بھی ہوں یا اس طرح بجایا جاے کہ گت پیدا ہوفن کے قواعد پرجب تو حرام اشدحرا م حرام در حرام*
_*📚 فتاوی مصطفویہ ص(448)*_
≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈
   *🌿✍ شـــــــــــرف قـــــــــلــم 🌿👉*
 *حــضــــرت عـــلامــہ ومـــــولانـــا مـحــمــد*
*اســمـاعــیـل خــان رضوی امجدی صاحب قبلہ*
   🌴 *مدظلہ العالی و النورانی🌴*
 *خادم التدریس دارالعلوم شہید اعظم دولھا پور ضلع گونڈہ یوپی :*

_*🌼 بائی گروپ اعلیٰ حضرت زندہ باد* 🌼_
      _📖 *صرف اہل علم کے لئے* 📖_
 *رابطہ نمبر 👈 ( 9918562794📞*

_*🌺 🗓  تاریخ قمری29/01/1441ھ👉*_
_*🌺 🗓 تاریخ شمس29/09/2019ء👉*_
---------------------------🖋---------------------------
_*🥀💻 المـرتـب• گدائے حضور گلزار ملت👇*_
  _*محمــــــدتـــــوصــیـــــف رضـــا اسمٰعـیـلی🥀*_
*رابطہ نمبر 👈 📲 8240910663*
🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺

_*📚اعلیٰ حضرت زندہ باد گــــروپ📚*_
_*👈🏻میں شامل ہونے کے لئے رابطہ کریں👇🏻👇🏻*_
*https://wa.me/+919918562794*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
_*ٹیلی گرام گروپ 🔗لنک:👇*_

https://t.me/joinchat/اعلی حضرت زندہ باد گروپ


_*گوگل میں پڑھنے کے لئے لنک پر کلک کریں👇🏻👇🏻*_
https://amjadigroup.blogspot.com/

*ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ*
© 2020 Amjadi group

Designed by Open Themes & Nahuatl.mx.