نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

جنگ بدر میں کس صحابی کی تلوار ٹوٹی تھی

*🔮جنگِ بدر میں کون سے صحابی کی تلوار ٹوٹ گئی تھی-🔮*



السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان کرام کہ جنگ بدر میں کون سے صحابی کی تلوار ٹوٹ گئ تھی
جواب عنایت فرمائیں

*🕹سائل عبداللہ 🕹*
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

*وعلیکم السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ*

*📝الجواب بعون الملک الوھاب:*

*جنگِ بدر کے دن حضرت عکاشہ بن محصن رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ کی تلوار ٹوٹ گئی تو حضورِ اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ان کو ایک درخت کی ٹہنی دے کر فرمایا کہ ’’تم اس سے جنگ کرو‘‘ وہ ٹہنی ان کے ہاتھ میں آتے ہی ایک نہایت نفیس اور بہترین تلوار بن گئی جس سے وہ عمر بھر تمام لڑائیوں میں جنگ کرتے رہے یہاں تک کہ حضرت امیرالمؤمنین ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ کے دور خلافت میں وہ شہادت سے سرفراز ہوگئے۔*

🎁اسی طرح حضرت عبدﷲ بن جحش رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ کی تلوار جنگِ اُحد کے دن ٹوٹ گئی تھی تو ان کو بھی رسول ﷲ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ایک کھجور کی شاخ دے کر ارشاد فرمایا کہ ’’ تم اس سے لڑو‘‘ وہ حضرت عبدﷲ بن جحش رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ کے ہاتھ میں آتے ہی ایک بَرّاق تلوار بن گئی۔ حضرت عبدﷲ بن جحش رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ کی اس تلوار کا نام ’’عرجون‘‘تھا یہ خلفاء بنو العباس کے دور حکومت تک باقی رہی یہاں تک کہ خلیفہ معتصم باﷲ کے ایک امیر نے اس تلوار کو بائیس دینار میں خریدا اور حضرت عکاشہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ کی تلوار کا نام’’عون‘‘ تھا، یہ دونوں تلواریں حضور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے معجزات اور آپ کے تصرفات کی یادگار تھیں ۔)

*(📕مدارج النبوۃ جلد۲ ص۱۲۳)*

*(📓بحوالہ سیرت مصطفے ﷺص 256)*
 
*(📗و الشفاء بتعریف حقوق المصطفی ، فصل فی قصۃ حنین الجذع ، ج۱، ص ۳۰۴، ۳۰۵)*

*🔹واللہ تعالیٰ اعلم اعلم بالصواب 🔹*
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

*✍کتبــــــــــــــہ :-*
*حضرت علامہ و مولانا محمداسماعیل خان امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی و النورانی گونڈہ یوپی*
*💈آپ کا سوال ہمارا جواب گروپ 💈*
*رابطـــــہ ؛ 📲9918562794*
*تاریخ؛ ٢٦/محرم الحرام ١٤٤١ ھ*


*🖊المشتہــــــر 🖊*
*منجانب ــ آپ کا سوال ہمارا جواب گروپ*
*ابــو اشہر رضا محمد امتیـــــازالقــــادری*
© 2020 Amjadi group

Designed by Open Themes & Nahuatl.mx.