السلام علیکم ورحمتہ اللہ تعالی وبرکاتہ
ایک عورت ہے جس ہر حج فرض ہو چکا ہے لیکن کوئی محرم نہیں یے جس کے ساتھ وہ حج کو جائے تو ایسی عورت کے لئے کیا حکم شرع یے؟؟؟
حافظ توحید عالم اشرفی پٹنہ بہار
ا________(💚)_________
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ؛*
*الجواب بعون الملک الوھاب*
عورت بغیر محرم یا شوہر کے حج کو گئی تو گنہگار ہوئی، مگر حج کرے گی تو حج ہو جائے گا یعنی فرض ادا ہوجائے گا (جوہرہ)
عورت کے نہ شوہر ہے، نہ محرم تو اس پر یہ واجب نہیں کہ حج کے جانے کے لیے نکاح کرلے اور جب محرم ہے تو حج فرض کے لیے محرم کے ساتھ جائے اگرچہ شوہر اجازت نہ دیتا ہو۔ نفل اور منّت کا حج ہو تو شوہر کو منع کرنے کا اختیار ہے (جوہرہ)
محرم کے ساتھ جائے تو اس کا نفقہ عورت کے ذمہ ہے، لہٰذااب یہ شرط ہے کہ اپنے اور اُس کے دونوں کے نفقہ پر قادر ہو
*(📗درمختار، ردالمحتار بحوالہ بہار شریعت حصہ ششم)*
*واللہ تعالٰی اعلم؛*
ا________(🖌)__________
*کتبـــہ؛*
*حضرت علامہ محمد اسماعیل خان امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی دولھاپور پہاڑی پوسٹ انٹیاتھوک بازارگونڈہ یوپی الھند؛*
*مورخہ؛3/2/2020)*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛📞9918562794)*
ا________(🖊)__________
*🖌المشتــہر فضل کبیر🖌*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا________(🖊)___________


تبصرے