نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

کرتے کابٹن کھول کرنماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے



السلام علیکم ورحمتہ اللہ برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماءِ دیں اور مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں اگر کوئ  کرتے کا بٹن یا چین کھول کر نماز پڑھے تو اسکے لئے کیا حکم ہے جواب عنایت مائیں
*ساٸل مقصود عالم*
                          ا________(🖊)__________               
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
*الجواب بعون الملک الوہاب*
صورت مسٸولہ میں کرتے کابٹن کھلارہنے کی چند صورتیں ہیں
یاتو کرتے کے اوپریانیچے کوٸی دوسراکپڑامثلاصدری شیروانی یا بنیاٸن وغیرہ پہنے ہوے تھاایسی صورت میں اگراوپریانیچے والے دوسرے کپڑے سے سینہ ڈھکاہواتھاتوکرتے کے بٹن کا کھلنانمازمیں کوٸی ضررنہیں پہونچاے گا اور اگر کرتے کے اوپریانیچے دوسراکپڑانہیں تھا جس سے سینہ ڈھکارہے اس صورت میں یاتوصرف اوپروالابٹن کھلاہواتھا یااسکے ساتھ نیچے والابھی الحاصل اگر بٹن اس طرح کھلے ہوے تھے خواہ ایک ہی یازیادہ جس سے سینہ ظاہر ہے تو نماز قطعامکروہ تحریمی ہوگی اور اگر صرف اوپرماحول کابٹن اسطرح کھلاہواہے جس سے صرف گلے کے پاس خفیف حصہ نظر آرہا ہے تو کوٸی حرج نہیں
📗 *فتاوی فیض الرسول جلداول ص 373*
سیدنااعلی حضرت شاہ امام احمد رضا رضی اللہ تعالی عنہ کے خلیفئہ ارشدخاتم الفقہاء حضرت مولاناالشاہ امجدعلی علیہ الرحمۃ فقہ حنفی کی مشہورومعروف کتاب *بہارشریعت حصہ سوم صفحہ 66*
میں تحریرفرماتے ہیں
انگرکھے کے بند نہ باندھنا اور اچکن وغیرہ کے بٹن نہ لگانا اگر اس کے نیچے کرتاوغیرہ نہیں اور سینہ کہلا رہا تو ظاہر کراہت تحریم ہے اور نیچے کرتا وغیرہ ہے تو مکروہ تنزیہی صورت مسئولہ میں جس کے باعث سینہ کہلا رہا تو اس کی نماز مکروہ تحریمی ہوئی اور جب کسی خرابی کے باعث نماز مکروہ تحریمی ہو جائے تو اس کا اعادہ واجب ہوتا ہے 
*📗بحوالہ فتاوی فیض الرسول جلد اول صفحہ 374*
واللہ اعلم باالصواب
ا________(🖊)__________             
*شرف قلم،* 
*حضرت* *مولانامحمداسماعیل خان امجدی رضوی قادری* *گونڈوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی* *والنورانی*
*دولھاپور پہاڑی پوسٹ انٹیاتھوک بازار ضلع گونڈہ یوپی الھند*
 


*مورخہ;2020 /01/ 18)*
🖊 *اعلی حضرت زندہ باد گروپ* 🖊
*رابطہ،📞9918562794* )
                         ا________(🖊)__________               
*♥المشتہــــــــــر♥*
*محمداحمدرضاخان متعلم مدرسہ غوث العلوم گونڈہ یوپی الھند*
*〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰*
*📚اعلیٰ حضرت زندہ باد گــــروپ📚*
*👈🏻میں شامل ہونے کے لئے رابطہ کریں👇🏻*
*https://wa.me/+919918562794*
*ٹیلی گرام گروپ 🔗لنک:👇http://T.me/AalahzratZindabadGroup
*گوگل پر پڑھنے کے لئے اس لنک پرکلک کریں👇🏻👇🏻https://amjadigroup.blogspot.com/

ـــــــــــــــــــــــ🌹🌹ــــــــــــــــــــــــ
© 2020 Amjadi group

Designed by Open Themes & Nahuatl.mx.